Breaking News
Home / اہم ترین / سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا 15 مارچ کو بی جے پی میں ہوسکتے ہیں شامل

سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا 15 مارچ کو بی جے پی میں ہوسکتے ہیں شامل

میسور(ہرپل نیوز،ایجنسی)14مارچ : کرناٹک بی جے پی کے صدر بی ایس یدیورپا نے آج کہا کہ سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا پندرہ مارچ کو بی جے پی میں شامل ہوں گے۔  مسٹر یدیورپا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر کرشنا پندرہ مارچ کو دہلی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کا بی جے پی میں خیر مقدم کرنے کے لئے کل دہلی جارہے ہیں۔ گذشتہ کچھ ماہ سے کانگریس کی رکنیت سے استعفی دینے والے مسٹر کرشنا کے بی جے پی میں شامل ہونے کا پروگرام پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے مدنظر ملتوی کردیا گیا تھا اب ان کے پارٹی میں شامل ہونے کے تما م راستے کھل گئے ہیں۔

خیال رہے کہ مسٹر کرشنا نے گذشتہ ماہ یہ کہتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ انہیں جس طرح سے وزیر خارجہ کے عہدہ سے ہٹایا گیا تھا وہ مناسب نہیں تھا اور انہیں کافی ناگوار گذراتھا۔ا س کے بعد کانگریس کے وزیر اعلی سدارمیا سیمت ریاست کے کانگریسی لیڈر بھی انہیں نظر انداز کرتے رہے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/oILz8

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے