Breaking News
Home / تازہ ترین / ساحلی کنیرا میں ایک دن میں کئی حادثات ، تین کی موت ، دو زخمی

ساحلی کنیرا میں ایک دن میں کئی حادثات ، تین کی موت ، دو زخمی

بھٹکل ، کمٹہ ، کنداپور (ہرپل نیوز) 5 اکتوبر ۔ساحلی کنیرا میں آج کئی حادثات ہوئے جن میں کارکلا میں پیش آنے والا حادثہ سب سے بھیانک تھا ۔ تفصیلات کے مطابق کلارکلا کے قریب نٹے میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثے میں ماں اور بیٹا ہلاک ہوگئے ۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ ایک ٹرک نے نینو کار کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے ماں بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں ونسن نامی ایک نوجوان شامل ہے جس نے حال ہی میں میکانکل اینجیرنگ مکمل کی ہے حادثے میں ونسن کی ماں بھی ہلاک ہوگئی ۔ حادثے میں کار بری طرح ڈیمیج ہوئی اور کار پر سوار لوگ بھی ہلاک ہوگئے ۔ اسی طر ح بنٹوال نیشنل ہائی وےپرایک تیزرفتار اور لاپروائی سے چلائی جارہی کے ایس آر ٹی سی بس نے ایک بائک کو کچھ اس طرح ٹکر ماردی جس سے بائک سوار بس کے ٹائروں میں پھنس گیا اور ہاسپٹل لے جانے کے دوران ہی دم توڑدیا۔بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ بس کے اوور ٹیک کر نے کی کوشش میں پیش آیا ۔اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر دونوں ہی حادثے کے بعد موقع پر سے فرار ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے سرکاری بسوں کی حد سے زیادہ تیزرفتاری کو لیکر احتجاج کیا اور تھوڑی دیر کے لئے ٹریفک جام ہونے کے علاوہ ماحول بھی کشیدہ ہوگیا۔دوسری جانب نارتھ کنیرا کی اگر بات کریں تو یہاں کمٹہ میں پیش آئے ایک حادثے میں یک تیز رفتار لاری نے بائک کو ٹکر ماردی جس سے بائک سوار شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی شخص کو کمٹہ سرکاری ہاسپٹل میں ضروری طبی امداد کے بعد منی پال منتقل کیا گیا ۔ اسی طرح ببھٹکل میں بائک اور رکشہ کے درمیان ہوئے تصادم میں کنڑا اخبار پرجا وانی کے رپوٹر راگھوندرا بھٹ کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ آئے دنوں ساحلی کرناٹکا میں پیش آرہے ان حادثات کی روک تھام کے لئے سرکار کیا اقدامات کرے گی اور کیسے اس پر قابو پایا جائے گا یہ دیکھنا اہم ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/I2c5q

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے