Breaking News
Home / اہم ترین / ساحل آن لائن کے مینیجنگ ایڈیٹرعنایت اللہ گوائی اورکنڑا پربھا کے رپورٹروسنت کمار کتگال کی صحافتی خدمات کو سلام عقیدت :آج ’’ بھٹا کلنکا ‘‘ ایوارڈ سے نوازے جائیں گے

ساحل آن لائن کے مینیجنگ ایڈیٹرعنایت اللہ گوائی اورکنڑا پربھا کے رپورٹروسنت کمار کتگال کی صحافتی خدمات کو سلام عقیدت :آج ’’ بھٹا کلنکا ‘‘ ایوارڈ سے نوازے جائیں گے

بھٹکل(ہرپل نیوز)26/نومبر:ربع صدی  سے صحافتی میدان میں دیانت داری ، حق گوئی کے ساتھ بے لوث خدمات انجام دینے والے    ساحل آن لائن کے مینجنگ ایڈیٹر عنایت اللہ گوائی اور کنڑا روزنامہ کنڑا پربھا کے خصوصی رپورٹر وسنت کمار کتگال کو   آج  26 نومبر کرناٹکا جرنلسٹ اسوسی ایشن کی طرف سےریاستی سطح کے صحافیوں کے اجلاس میں ’’ بھٹا کلنکا ‘‘ ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔ یہ پروگرام یہاں کے کملاوتی شانبھاگ ہا ل میں منعقدہوگا۔ پندرہ سال قبل  گلف کی اپنی بہترین کمائی کو بالائے طاق رکھ کر بھٹکل میں ہو رہی صحافتی سرگرمیوں کو تعمیری رخ دینے کی نیت سےایک نوجوان عنایت اللہ گوائی نے بھٹکل کو اپنے کام کا مرکز بنا کر جد وجہد کی اور اکیلا چلا اور کارواں بنتا گیا کے مصداق ماہر نوجوانوں اور دردمندوں کی ایک ٹیم ان کے ساتھ آج اس میدان میں سرگرم عمل ہے۔ عنایت اللہ گوائی اپنے محدود وسائل کے ساتھ ساحل آن لائن دفتر کو میڈیا کا مرکز بنا کرملی کاز کے لئے  جو مخلصانہ کاوشیں  کر رہے ہیں وہ بھٹکل کی صحافت میں ایک  سنگ ِ میل کی حیثیت رکھتی  ہے۔ بھٹکل کے تعلق سے میڈیا میں ہورہی زہر افشانی  پر عنایت اللہ گوائی نے لگام کسنے کی جو کار آمد کوشش کی ہے اس کے لئے وہ پوری قوم کی جانب سے شکریہ کے مستحق  ہیں ۔ انہوں نے بیک وقت اردو، انگریزی اور کنڑا میں آن لائن پورٹل کے ذریعے  تینوں زبانیں جاننے والوں کی ضروریات  ایک حد تک پوری کرنے کی کوشش کی ہے۔ان کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انہوں نے اس راہ میں حائل ہر قسم کےحالات کا  نہایت ثابت قدمی اور عزم و استقلال کے ساتھ سامنا کیا ہے ۔ شاید یہی وہ بنیادیں ہیں جن کی وجہ سے  عنایت اللہ گوائی  کوبھٹا کلنکا ایوارڈ  سے نوازے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں  ریاستی سطح کے میڈیا اجلاس میں ماہرین کی موجودگی میں دیاجائے گا ۔عنایت اللہ گوائی کو ایوارڈ کا مستحق قرار پانے پر ساحل آن لائن میڈیا پبلشنگ سوسائٹی سے جڑے ہر خاص و عام  سمیت سنجیدہ ذہن رکھنے والے اور ساحل آن لائن کے ہر باشعور قاری میں خوشی کا ماحول ہے اور وہ عنایت اللہ گوائی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر رے ہیں ۔اسی طرح کمٹہ کے کتگال سے تعلق رکھنے والے وسنت کمار گذشتہ 17سالوں سے کنڑا روزنامہ کنڑا پربھا سے منسلک رہتے ہوئے صحافت کے میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ شیموگہ میں ایک سال نائب مدیر کی حیثیت سے کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اس سے قبل کراولی منجاؤ اور کنڑا جنان ترنگا کے لئے بھی رپورٹر کے طورپر کام کرچکے ہیں۔ کاروار کی دیوے کر کامرس کالج میں بحیثیت لکچرر کے بھی انہوں بہترخدمات انجام دی ہیں۔ اس موقع پر دونوں صحافیوں کو ریاست کے کئی صحافی ، ادیب حضرات نے مبارکباد پیش کی ہے۔ ہرپل آن لائن کی جانب سے بھی ہم ان کی خدمت مبارکباد یش کرتے ہیں اور ان کی صحافتی خدمات کو  سلام کرتے ہوئے ان کی لمبی عمر کے لئے دعا گو  ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/5ZBgc

One comment

  1. bahot khoob editor sahilonline inayat ulah saheb. Allah mubarak kare. ameen

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے