Breaking News
Home / اہم ترین / سبریمالا تنازع: خواتین کے داخلے سے کیرالہ میں پھر بھڑکا تشدد، ایم ایل اے کے گھربم سے حملہ

سبریمالا تنازع: خواتین کے داخلے سے کیرالہ میں پھر بھڑکا تشدد، ایم ایل اے کے گھربم سے حملہ

کنور (ہرپل نیوز، ایجنسی)5 جنوری:سبریمالامندر میں خواتین کے داخلے کے بعد کیرالہ میں مسلسل تشدد کا ماحول جاری ہے۔ جمعہ کی دیر رات اقتداری سی پی آئی (ایم) لیڈر اور تھلچری ایم ایل اے اے این شمشیر سمیت لیفٹ کے دیگر لیڈران کے گھروں میں بم پھینکے جانے کی اطلاع ہے۔  پولیس کے مطابق رات قریب 10.15 بجے بائک پر سوار نا معلوم افراد نے کنور ضلع میں واقع  شمشیر کی رہائش گاہ پر بم پھینکے۔حملے کے بعد شمشیر نے میڈیا سے کہا " یہ ریاس میں تشدد بھڑکانے کی آر ایس ایس کی سازش ہےْ وہ ریاست مین تشدد کی آگ بھڑ کاکر یہاں امن کو بھنگ کرنا چاہتے ہیں"۔

بتادیں کہ حملے کے وقت ایم ایل اے گھر پر موجود نہیں تھے۔ وہ تھلچری میں ایک پروگرام میں شامل ہونے گئے تھے۔ شمشیر کے علاوہ سی پی ایم کے سابق ضلع سکریٹری  پی ششی کے گھر پر بھی بم پھینکا گیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Pwosv

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے