Breaking News
Home / اہم ترین / سخت تنقید وں کے بعدبیک فٹ پریوگی سرکار۔ڈیمیج کنٹرول کرنے کی کوشش ۔تاج محل کی شمولیت سے سرکاری کلینڈرمیں آئی رونق

سخت تنقید وں کے بعدبیک فٹ پریوگی سرکار۔ڈیمیج کنٹرول کرنے کی کوشش ۔تاج محل کی شمولیت سے سرکاری کلینڈرمیں آئی رونق

لکھنو ( ہرپل نیوز ، ایجنسی) 18 اکتوبر۔تاج محل کو لے کر چوطرفہ تنقید کے بعد بیک فٹ پر آئی بی جے پی نے اب ڈیمیج کنٹرول کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔ جہاں گزشتہ روز وزیر اعلی یوگی آدتیہ نے آگرہ کے دورہ کا اعلان کرکے معاملہ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی ، وہیں دوسرے دن اب سرکاری کلینڈر میں تاج محمل کی تصویروں کو جگہ دیدی گئی ہے۔ جس کے بعد سرکاری کلینڈر میں رونق دیکھنے کو مل رہی ہے ۔اترپردیش حکومت کے ریاستی انفارمیشن اور پبلک رلیشن محکمہ نے 17 اکتوبر کو جاری ہوئے ہیریٹیج کلینڈر 2018 میں جولائی ماہ کے پیج پر تاج محل کو جگہ دیتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی تصویر بھی لگائی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اس سے وابستہ منصوبوں کا بھی تذکرہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ متنازع اور اشتعال انگیز بیانات کیلئے معروف بی جے پی لیڈر سنگیت سوم کے ذریعہ تاج محل کو ملک کیلئے ایک دھبہ بتائے جانے کے بعد سے ہی بی جے پی چوطرفہ تنقید کی زد میں ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں سمیت سوشل میڈیا پر یوگی حکومت کی جم کر فضیحت ہورہی ہے۔ذرائع کے مطابق مرکزی اعلی کمان ممبر اسمبلی سنگیت سوم کے بیان سے کافی ناراض تھا اور سوشل میڈیا پر بھی اس کی کرکری ہورہی تھی ، جس کےبعد ریاستی قیادت کو جلد از جلد ڈیمیج کنٹرول کی ہدایت دی گئی تھی ۔ اسی سلسلہ میں اب یہ قدم اٹھایا گیا ہے اور تاج محل کو سرکاری کلینڈر میں جگہ دی گئی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/fsMrw

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے