Breaking News
Home / اہم ترین / سدارمیا حکومت نے بدعنوانی میں تمام سابقہ ریکارڈ توڑے۔ بنگلوروکی ایک ریلی میں بی جے پی صدر کا زور دار حملہ

سدارمیا حکومت نے بدعنوانی میں تمام سابقہ ریکارڈ توڑے۔ بنگلوروکی ایک ریلی میں بی جے پی صدر کا زور دار حملہ

بنگلورو  (ہرپل نیوز؍ایجنسی)،2؍نومبر۔بی جے پی صدر امت شاہ نے کرناٹک میں سدارمیا زیرقیادت کانگریس حکومت پر زور دار حملہ بولتے ہوئے نیا انکشاف کیا ہے کہ سدارمیاحکومت نے  کرناٹک میں کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑدئے ہیں۔

بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے نئے کرناٹک تعمیر تبدیلی یاترا کا یہاں ایک ریلی میں آغاز کرتے ہوئے شاہ نے دعوی کیا کہ ایک سروے میں پایا گیا ہے کہ کرناٹک کی  ریاستی حکومت ملک میں سب سے زیادہ بدعنوان ہے۔شاہ نے یاترا کی قیادت کر رہے ریاستی بی جے پی سربراہ بی ایس ید یورپا کو ممکنہ وزیر اعلی بتایا اور دعوی کیا کہ اس یاترا سے سدارمیا حکومت اقتدار سے بے دخل ہو گی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست کو مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کیا گیا فنڈ ان لوگوں تک نہیں پہنچ رہا ہے، جنہیں اس کا فائدہ ملنا چاہئے۔

بی جے پی کے سربراہ نے میسور کے 18ویں صدی کے حکمران ٹیپو سلطان کی جینتی کو 10نومبر کو ٹیپو جینتی کے طور پر منائے جانے پر تنقید کی اور دعوی کیا کہ یہ ’ووٹ بینک کی سیاست‘ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاستی حکومت 10 نومبر کو(ریاست کی تشکیل کادن) منانے کے بجائے ٹیپو جینتی منانے میں زیادہ  دلچسپی لے رہی ہے۔بی جے پی ٹیپو جینتی پروگرام کی مخالفت کر رہی ہے کیونکہ یہ پارٹی  ٹیپو سلطان کو ایک قاتل کے طور پر دیکھتی ہے یاد رہے کہ کچھ سال قبل  بی جے پی صدر یڈی یورپا ٹیپو سلطان کے کارناموں کی تعریف کرچکے ہیں، یہاں تک کہ بی جے پی لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ شٹر بھی ٹیپو سلطان کو شیر میسور مانتے ہوئے اُن کے کارناموں کو قبول کرچکے ہیں۔

 خیال رہے کہ بی جے پی کی  75دنوں کی یاتراکا آغاز بنگلور ایگزی بیشن سینٹر میدان سے کیا گیا۔اس کا مقصد کانگریس حکومت کے غلط کاموں کا انکشاف کرنا ہے۔یہ ریاست میں تمام 224اسمبلی حلقوں سے ہوکر گزرے گی۔ یاترا 28جنوری کو بنگلور میں ختم ہوگی اور اسے وزیر اعظم نریندر مودی سے خطاب کریں گے۔اس یاترا میں مختلف مقامات پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت بی جے پی کے کئی قومی رہنماؤں کے حصہ لینے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔ یاتراکے دوران بی جے پی لیڈر ہر اسمبلی حلقہ میں عوامی اجلاس کریں گے اور ترقی کے لئے ایک ایجنڈا پیش کریں گے۔بی جے پی کرناٹک میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے اقتدار میں آنے پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Enory

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے