Breaking News
Home / اہم ترین / سدرامیا کا بھٹکل دورہ۔ مخالفین پرحملے اورمعاونین کی قصیدہ خوانی ۔موجودہ ایم ایل اے کو ہی ٹکٹ دئیے جانے کے اشارے

سدرامیا کا بھٹکل دورہ۔ مخالفین پرحملے اورمعاونین کی قصیدہ خوانی ۔موجودہ ایم ایل اے کو ہی ٹکٹ دئیے جانے کے اشارے

بھٹکل (ہرپل نیوز)7ڈسمبر۔ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا نےبھٹکل ہوناور ودھان سبھا حلقہ کے 1200کروڑروپیوں سے زائد ترقیاتی کاموں کےافتتاح و سنگ بنیاد کے لئے کئے گئے اپنے دورے کےدوران بھٹکل میں منعقد اجلاس کو تاریخی قرار دیتے ہوئےمقامی ایم ایل اے کی جم کر تعریف کی ۔ وزیر اعلی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ ایم یم ایل اے منکال وئیدیا کو اگلے انتخابات میں بھی جیت دلانے کی اپیل کی۔ اپنی پورے سیاسی جوش و خروش میں نظر آئے سی ایم نے بی جے پی اور ان کی پالیسیوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ وزیر اعلی نے اپنے خطاب میں اچھے دن اور اور پندرہ لاکھ جیسی چیزوں کو دل کا بہلاوا قرار دے کر عوام کو بے وقوف بنانے کا حربہ بتا یا۔ سدرامیا نے بی جے پی پر راست حملہ بولتے ہوئےالزام لگایا کہ بی جے پی صرف بھاشن دے کر دھرم کے نام پر سیاست کرتی ہے نہیں ہونی چاہئے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے چار سالوں میں ان کی حکومت نے ہر دھرم، ہر ذات اور ہرزبان والوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے اقرار کیا کہ ہر شہری کو سماجی انصاف اور معاشی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ سی ایم نے ٹیپو جینتی کی مخالفت کو لیکر بھی بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی ۔اس سے پہلے صدارتی خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے اپنے حلقے میں ہوئے ترقیاتی کا موں کے وزیر اعلی کی جانب سے ملنے والے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔ ساتھ پی انہوں نے مرکزی وزیر اور اترکنڑا کے رکن پارلیمان اننت کمارہیگڈے پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے ذریعے سے ضلع میں خاطرخواہ کام نہیں ہوا ہے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کابینی وزیر ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا نے اس بات کا اعادہ کیاکہ ساڑھے چار سال پہلے انتخابی منشور میں جو وعدے کئے گئے تھے اسے پورا کیا جائے گا ۔ اس پروگرام مٰںضلع انچارج وزیر ار وی ڈیش پانڈے نےکہاکہ امن و محبت سے ہی اس ملک کی ترقی ممکن ہے ۔اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے مہمانوں کا استقبال کیا ، جبکہ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ نے شکریہ اداکیا۔

میڈیا کےنمائندوں سے ملاقات : وزیرا علیٰ سدرامیا انجمن گراؤنڈ کے ہیلی پیڈ پر اخبارنویسوں کے ذریعے پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے واضح کیاکہ امت شاہ یا مودی کے دورہ کرناٹک سے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ لیکن سی ایم نے یہ بھی صاف کیا کہ کسی کو یہاں کے پر امن ماحول کو برباد کرنے نہیں دیا جائے گا۔

منکال کو ملے گی ٹکٹ ؟ اجلاس سے خطاب کے دوران سدرامیا نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی شان میں قصیدہ خوانی کی اورانہی کو کانگریس کی جانب سے ٹکٹ دیئے جانے کے واضح اشارے دئیے ۔ وزیر اعلی کی جانب سے ان اشاروں کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ یہاں کا سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔

ہیلی کاپٹر سے پہنچے سی ایم : سدرامیا دوپہر قریب ایک بجے ہیلی کاپٹر پر سوار ہوکر انجمن میدان میں اُترے تھے ، ان کے ہمراہ ضلعی انچارج وزیر آر وی دیشپانڈے اور وزیر مہادیوپا موجود تھے۔ بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا، ویسٹرن رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولس ہیمنت نمبالکر ، ضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول اور سپرنٹنڈنٹ آف پولس ونائک پاٹل سمیت کافی آفسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بھٹکل میں موسم کی تبدیلی سے انتظامیہ ہوئی پریشان : بھٹکل میں کل صبح اچانک موسلا دھار بارش شروع ہو نے سے منتظمین کو سخت پریشانی ہوئی ۔ بارش سے اسٹیج کے نیچے اور عوام کے بیٹھنے والی جگہوں پر جابجا پانی جمع ہو گیا جس سے ان کی بے چینی میں مزید اضافہ ہوا ۔ضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکھول اور ایس پی ونائک پاٹل اور رکن اسمبلی منکال وئیدیا سمیت پوری ضلعی انتظامیہ نے پولس پریڈمیدان میں پہنچ کر جائے وقوع کا جائزہ لیا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/SdxbB

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے