Breaking News
Home / اہم ترین / سدھارتھ نگر ضلع میں ٹھنڈ سے پچھلے 24 گھنٹہ کے دوران دو افراد کی موت

سدھارتھ نگر ضلع میں ٹھنڈ سے پچھلے 24 گھنٹہ کے دوران دو افراد کی موت

  • سدھارتھ نگر( ہرپلنیوز، ایجسنی)12؍دسمبر۔ اترپردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں پچھلے 24 گھنٹہ کے دوران سردی سے دو لوگ ٹھٹھر کر مرگئے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ اٹاوہ تحصیل کے وسپو ہر قصبہ میں رہنے والے ٹیمپو ڈرائیور رشید (35) کی کل رات ٹھنڈ لگنے سے موت ہوگئی۔ جبکہ نو گڑھ تحصیل کے دولہا سبھاوتی گاؤں کے 40 سالہ نند لال کی کھیت میں کام کرنے کے دوران ٹھنڈ لگنے سے موت ہوگئی۔قابل ذکر ہے کہ ضلع میں اب تک سردی کی وجہ سے چار افراد کی جان جاچکی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/jBnX8

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے