Breaking News
Home / اہم ترین / سرجیکل اسٹرائک پرسیاست: بی جے پی نے جوانوں کی شہادت کی توہین کی،کانگریس نے مودی، امت شاہ اورپاریکر سے معافی کاکیامطالبہ

سرجیکل اسٹرائک پرسیاست: بی جے پی نے جوانوں کی شہادت کی توہین کی،کانگریس نے مودی، امت شاہ اورپاریکر سے معافی کاکیامطالبہ

نئی دہلی10؍اکتوبر(ہر پل نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت پر فوج کی توہین کا الزام لگایا ہے۔کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ فوج کی شہادت پر سیاست کرنے کیلئے پی ایم مودی، وزیر دفاع منوہر پاریکر اور بی جے پی صدر امت شاہ معافی مانگیں۔بی جے پی اپنے انتخابی فوائد کیلئے فوج کی بہادری کو بھی فائدہ اٹھانے میں لگی ہے۔کانگریس نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وزیر دفاع کی اعزازی تقریب، بی جے پی کی بیان بازی اور پوسٹر بازی سے صاف ہے کہ فوجی طاقت کو بی جے پی پولیٹکل ٹول کی طرح استعمال کر رہی ہے۔شہیدوں کی قربانی کا استعمال یوپی اور پنجاب میں ووٹ بٹورنے کیلئے کیاجا رہاہے۔ملک کی فوج قربانی دے اور گوا سے آگرہ اور لکھنؤ تک بی جے پی سے فائدہ اٹھانے میں لگی ہے۔رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ یکم اکتوبر کومنوہرپاریکر کہتے ہیں کہ فوج کو اپنی طاقت کا احساس کرایا۔اسی دن شیوراج سنگھ نے کہا کہ اس کے بعد مودی جی کاسینہ100انچ کا ہو گیا ہے۔8اکتوبر کو امت شاہ نے کہا کہ ہم اس کوعوام میں لے کرجائیں گے۔ 9اکتوبر کو وزیر اعظم نے بھی بالواسطہ طور پر اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔مودی حکومت کے غرور سے ملک کی فوج کی شہادت کی توہین ہورہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Tl2mZ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے