Breaking News
Home / اہم ترین / سرکاری بسوں کی ریاست گیر ہڑتال کا بھٹکل میں بھی دیکھنے کو ملااثر

سرکاری بسوں کی ریاست گیر ہڑتال کا بھٹکل میں بھی دیکھنے کو ملااثر

سرکاری بسوں پر سفر کرنے والے بے حال

بھٹکل :(ہرپل نیوز )25جولائی : سرکاری بسوں کی ریاست گیر ہڑتال کا اثر بھٹکل میں بھی صاف نظر آیا، جہاں سرکاری بسس پر سفر کرنے والے لوگ بس اسٹانڈ پر انتظارکرتے دیکھے گئے اور انہوں نے خود کو پیش آنےوالی دشواریوں کو میڈیا کے سامنے بیان کیا۔ دوسری جانب پرائیویٹ بس پر لوگ کی بھاری بھیڑ نظر آئی۔ ہڑتال کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام درھم برہم نظرآیا،جگہ جگہ پولیس کی جانب سے حفاظتی انتظامات بھی کئے گئے تھے. بھٹکل بس اسٹانڈ پر مسافروں کو بڑی دشواری پیش آئی ۔ کئی ایک مسافرین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان دشواریوں کا ذکر کیا اور پرائیویٹ بس میں ہورہی تکلیف کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی ہڑتال سے مسافروں کو بے حد پریشانیاں ہوتی ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/FvIDM

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے