Breaking News
Home / اہم ترین / سعودی عرب میں اب یوگا کو ملی منظوری،حکومت نے دیا کھیل کا درجہ

سعودی عرب میں اب یوگا کو ملی منظوری،حکومت نے دیا کھیل کا درجہ

ریاض(ایجنسی)14نومبر۔سعودی عرب میں گزشتہ کئی مہینوں سے نت نئے فیصلے اور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ تازہ فیصلہ کے تحت سعودی عرب میں اب یوگا کو سرکاری منظوری مل گئی ہے۔ مملکت میں یوگا کو کھیل کا درجہ دیا گیا ہے۔سعودی عرب کی تجارت اور صنعت کی وزارت نے یوگ کو کھیل سرگرمیوں کے طور پر اپنی منظوری دے دی ہے۔

یوگ کو منظوری ملنے کے بعد اب وہاں کوئی بھی لائسنس لے کر یوگا سکھا سکتا ہے یا اسے فروغ دے سکتا ہے۔اس تازہ پیش رفت کا سہرا سعودی خاتون نوف ماروائی کے سر باندھا جا رہا ہے۔ اس خاتون کو سعودی عرب کی پہلی یوگ ٹیچر کا درجہ بھی مل گیا ہے۔ نوف نے ایک طویل عرصہ تک اس کے حق میں مہم چلائی تھی۔ سال دو ہزار دس میں انہوں نے عرب یوگ فاونڈیشن قائم کیا تھا۔

یوگ اور مذہب کے درمیان کسی طرح کے ٹکراو کو نہ تسلیم کرنے والی نوف جدہ میں ریاض۔ چائنیز میڈیکل سینٹر چلاتی ہیں۔ یہاں آیوروید اور یوگ جیسے غیر روایتی طریقوں سے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/699o7

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے