Breaking News
Home / اہم ترین / سعودی عرب میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتارشدگان کے اثاثے جات منجمد. ظل الہی بڑی کارروائی کے موڈ میں

سعودی عرب میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتارشدگان کے اثاثے جات منجمد. ظل الہی بڑی کارروائی کے موڈ میں

  ریاض ( ہرپل نیوز ،ایجنسی) 7 نومبر- سعودی عرب میں حکام نے سوموار کو اعلان کیا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیے گئے مشتبہ شہزادوں ، وزراء اور دیگر افراد کے اثاثے اور بنک کھاتے منجمد کردیے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کے معاملے میں کسی سے کوئی ترجیحی سلوک نہیں کیا جائے گا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق سعودی عرب کی وزارت ثقافت اور اطلاعات کے تحت سعودی مرکز برائے بین الاقوامی ابلاغیات نے کہا ہے کہ کرپشن کیسوں میں وصول کی جانے والی رقوم کو ریاست کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیا جائے گا۔

سعودی عرب میں نئی تشکیل شدہ انسداد بد عنوانی کمیٹی کے حکم پر گذشتہ دو روز میں گیارہ شہزادوں سمیت متعدد سابق اور موجودہ وزراء کو بدعنوانیوں کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ایک فرمان کے تحت ہفتے کے روز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں یہ انسدادِ بدعنوانی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/7eaUT

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے