Breaking News
Home / اہم ترین / سعودی عرب میں شہزادوں سے ڈیل کے بعد شہزادیوں کی دھڑا دھڑ گرفتاریاں۔ بدعنوانیوں کی تحقیقات کا دائرہ وسیع۔

سعودی عرب میں شہزادوں سے ڈیل کے بعد شہزادیوں کی دھڑا دھڑ گرفتاریاں۔ بدعنوانیوں کی تحقیقات کا دائرہ وسیع۔

ریاض (ایجنسی)3ڈسمبر۔سعودی عرب میں شہزادوں کی گرفتاریوں کے بعد اب شہزادیوں کو بھی گرفتار کرنا شروع کردیا گیاہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادیوں کو شہزادوں والے ہوٹل کے بجائے کسی دوسرے ہوٹل میں رکھا جارہا ہے ۔سابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکے بیٹوں کے بعد اب ان کی صاحبزادیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز بن آل سعود کے مرحوم صاحبزادے سلطان بن عبدالعزیز کی تمام صاحبزادیوں کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے ۔گرفتارشہزادوں کی بیماریوں کے پیش نظر انہیں علاج کے غرض سے باہر جانے سے روکنے کیلئے ان کے ہوٹل کی نچلی منزل کو ہسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ہوٹل کی تمام کھڑکیوں اور دروازوں کو بدل دیا گیا ہے اور سخت ترین حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

واضح رہےکہ شہزادہ متعب کو چار نومبر کو گرفتا رکیا گیا تھا۔64سالہ متعب سابق بادشاہ عبداللہ کے بیٹے ہیں اور انہیں گرفتاری سے تھوڑی دیر قبل ہی ان کے عہدے سے معزول کر دیا گیا تھا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن کے الزامات میں تین ہفتے قبل گرفتار کئے گئے شہزاد متعب بن عبداللہ کو رہا کر دیا گیا ہے،تاہم غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنی رہائی کے لئے ایک ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔خیال رہے کہ سابق شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے فرانس میں پناہ لینے والے صاحبزادے کے علام تمام صاحبزادوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/75YC7

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے