Breaking News
Home / اہم ترین / سعودی عرب میں غیر قانونی مقیمین کے خلاف کریک ڈاؤن، تین دن میں تقریبا 24 ہزارغیر ملکی گرفتار

سعودی عرب میں غیر قانونی مقیمین کے خلاف کریک ڈاؤن، تین دن میں تقریبا 24 ہزارغیر ملکی گرفتار

ریاض(ایجنسی)19نومبر۔سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور تین روز میں 24 ہزار غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیاہے۔سعودی میڈیا کے مطابق اقامہ بارڈر اور ورک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف 15 نومبر سے شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کے پہلے تین روز میں 23 ہزار 938 غیر ملکی گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق جن میں سے اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد 18ہزار 702 ہے، 3 ہزار 883 بارڈر سکیورٹی اور 4 ہزار 353 بلا اجازت کام کرنے میں ملوث پائے گئے۔جبکہ ان غیر ملکیوں کے لئے سہولت کاری اور چھپانے کے الزام میں 25 سعودی شہریوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 42 فیصد گرفتاریاں مکہ مکرمہ ریجن، 19 فیصد ریاض، 11 فیصد عصیر، 6 فیصد جازان اور 5 فیصد شرقیہ ریجن سے کی گئی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/JmoN8

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے