Breaking News
Home / اہم ترین / سفر کے دوران بس کے اندر صحافی کی موت

سفر کے دوران بس کے اندر صحافی کی موت

پتور(ہرپل نیوز)19نومبر۔ کے ایس آر ٹی سی اولوو بس میں سفر کے دوران پتور کے ایک صحافیکا حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوا ۔ ساٹھ سالہ یادیش ایک کنڑا اخبار میں رپورٹر کے طور پر کام کرتا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ بس بنگلورو سے منگلورو کی طرف آ رہی تھی کہ راستے میں اپن نگڈی میں ایک مسافر کو سیٹ پر غیر فطری انداز میں سوتے ہوئے دیکھ کر کنڈکٹر کو شبہ ہوا جس کے بعد اس نے جانچ کی اور بس پولیس اسٹیشن لے جائی گئی ۔ جہاں پولیس نے اس کی موت کی تصدیق کر کے اس کے اہل خانہ کو اطلاع کی ۔ اس بیچ اندازہ لگایا گیا ہے کہ رات کے وقت سفر کے دوران حرکت قلب بند ہوجانے سے اس کی موت ہو گئی ہوگی۔ بس عملے کی طرف سے شکایت درج کرنے کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اپن انگڈی سرکاری اسپتال میں منتقل کردیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/4LV3K

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے