Breaking News
Home / اہم ترین / سلنڈر پھٹنے سےبنگلورو میں مکان منہدم ،6 افراد ہلاک

سلنڈر پھٹنے سےبنگلورو میں مکان منہدم ،6 افراد ہلاک

بنگلورو(ہرپل نیوز،ایس اوایجنسی)،17اکتوبر۔ بنگلوروکے ایجی پورہ علاقہ میں ایک رسوئی گیس سلنڈر میں دھماکہ سے دو منزلہ مکان گر گیا جس میں 6 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔ فائر بریگیڈ کے افسران نے بتایا کہ سلنڈر میں دھماکہ ہونے سے 30سالہ پرانا مکان گر گیا۔ ملبہ میں سے 6 لوگوں کی لاشوں کو نکالا گیا اور تین لوگوں کو زندہ بچالیاگیا ہے ۔ملبہ میں مزید ایک دو لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ افسران نے دو یا تین اور لوگوں کے پھنسے ہونے کے اندیشے کا اظہار کیا۔راحت اور بچاؤ کا کام تیزی سے کیاجارہاہے ۔حادثہ کے مقام پر قومی آفات مینجمنٹ دستہ کے 15ممبران کو بھیجا گیاہے ۔ مہلوکین میں 68 سالہ کلاوتی، رام چندرن (30)و دیگر شامل ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/48vQl

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے