Breaking News
Home / اہم ترین / سنگھ پریوار کی جانب سے یوگیش ماسٹر پرسیاہی پھینکے جانے کا معاملہ۔منگلورو میں ترقی پسند ادیبوں نے کیا احتجاج ۔ سنگھیوں کی غنڈہ گردی پر جتائی گئی تشویش

سنگھ پریوار کی جانب سے یوگیش ماسٹر پرسیاہی پھینکے جانے کا معاملہ۔منگلورو میں ترقی پسند ادیبوں نے کیا احتجاج ۔ سنگھیوں کی غنڈہ گردی پر جتائی گئی تشویش

 منگلور(ہرپل نیوز)14مارچ:داونگیرہ   کے ایک  پروگرام میں شرکت کے دوران ریاست کے مشہور ترقی پسند ادیب ، فلمی ڈائرکٹر  یوگیش ماسٹر پر سنگھ پریوار کے بدمعاشوں کی طرف سےسیاہی پھینکے جانے کی مذمت  کرتے ہوئے ترقی پسند تنظیموں اور اداروں کی طرف سے منگلورو میں ڈی سی دفتر کے سامنےاحتجاج کیا گیا ۔اس موقع پرترقی پسند لیڈران  نے احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے  ترقی پسند ادیبوں پر سنگھ پریوار  کی جانب سے  ہو رہی بدسلوکی   پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے   حکومت  سے  شرپسندوں  کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر منی پور اور گوا  میں کانگریس بڑی پارٹی کے روپ میں ابھر نے کے باوجود  بی جے پی کو موقع دیئے جانے پر بھی لیڈران نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  ملک کی  جمہوریت  پر سوال کھڑا کیا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/SzuPW

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے