Breaking News
Home / اہم ترین / سنگیت سوم کی زہر افشانی۔ تاج محل کو بتایا ملک کے لئے دھبہ، یوپی حکومت نے بیان سے خود کو الگ کیا۔ سنگیت نے کہا کہ ہم تاریخ بدل کر رکھ دیں گے

سنگیت سوم کی زہر افشانی۔ تاج محل کو بتایا ملک کے لئے دھبہ، یوپی حکومت نے بیان سے خود کو الگ کیا۔ سنگیت نے کہا کہ ہم تاریخ بدل کر رکھ دیں گے

لکھنؤ (ہرپل نیوز، ایجنسی) 16 اکتوبر۔ اترپردیش حکومت نے بی جے پی ایم ایل اے سنگیت سوم کے ذریعہ تاج محل اور مغل سلطنت کے حکمرانوں کو لے کر دیئے گئے متنازعہ بیان سے کنارہ کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں یوپی حکومت کی سیاحتی وزیر ریتا بہوگنا جوشی نے کہا کہ یہ ایک ذاتی رائے ہے۔ کسی شخص کی ذاتی رائے پر مجھے کچھ نہیں کہنا ہے۔

ڈاکٹرریتا جوشی نے کہا کہ جہاں تک حکومت کا تعلق ہے، ہمارا ماننا ہے کہ تاج محل ایک وراثت ہے۔ ہم آگرہ کی ترقی کے تئیں عہد بستہ ہیں۔ ہم آگرہ میں بہت کام کر رہے ہیں۔ ہمارے لئے یہ میراث کے ساتھ ایک سیاحتی مقام ہے، یہ ہمارا فخر ہے۔ایودھیا میں دیوالی کے لئے ایک خاص اہتمام پر انہوں نے کہا کہ ہزاروں سال سے دیوالی منائی جاتی  ہے۔ جتنا پیسہ ایودھیا میں لگ رہا ہے اس سے کم آگرہ میں نہیں لگ رہا ہے۔ کروڑوں سیاح وہاں آتے ہیں۔ ہم وہاں دیوالی کو ایک شناخت بنانا چاہتے ہیں۔بتا دیں کہ میرٹھ کے سردھنا سے بی جے پی ممبر اسمبلی سنگیت سوم نے مغل سلطنت کے حکمرانوں کی تاریخ کو ملک کے لئے دھبہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ سے مغل دور کے حکمرانوں کو نکال کر اب یوپی میں ہندوؤں کی تاریخ کو دکھایا اور پڑھایا جائے گا۔انہوں نے یہ بیان میرٹھ میں منعقد ایک جلسہ عام کے دوران دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یوپی حکومت اکبر اور بابر اورنگزیب جیسے کلنک کہانی لکھنے والے بادشاہوں کو تاریخ سے نکالنے کی تیاری کر رہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/XuilO

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے