Breaking News
Home / اہم ترین / سپریم کورٹ میں بابری مسجد-رام جنم بھومی مقدمہ کی سماعت 8 فروری تک ملتوی

سپریم کورٹ میں بابری مسجد-رام جنم بھومی مقدمہ کی سماعت 8 فروری تک ملتوی

نئی دہلی(ہرپل نیوز، ایجنسی)5ڈسمبر۔ سپریم کورٹ نے بابری مسجد-رام جنم بھومی مقدمے کی اپیلوں پر سماعت 8 فروری 2018 تک کے لئے ملتوی کردی۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے ایڈ وکیٹ آن ریکارڈ کو حکم دیا کہ وہ تمام دستاویزات کے ترجمہ اور انہیں منسلک کئے جانے اور تمام فریقوں کو دستیاب کرائے جانے کے بارے میں جوائنٹ میمورنڈم رپورٹ پیش کریں ۔ بنچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس سید عبدالنظیر اور جسٹس اشوک بھوشن شامل ہیں۔عرضی گزاروں کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل راجیو دھون اور کپّل سبل نے عدالت سے درخواست کی کہ اس معاملے کو آئینی بنچ کے سپرد کیا جائے۔ مقدمہ کے ایک فریق سینٹرل وقف بورڈ کے وکیل مسٹر سبل نے ملک میں موجودہ ماحول سازگار نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے معاملے کی اگلی سماعت 2019 کے عام انتخابات کے بعد جولائی میں کرنے کی اپیل کی۔

خیال رہے کہ عدالت عظمی اس معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مختلف فریقوں کی طرف سے دائر اپیلوں کی سماعت کر رہی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں اجودھیا کی متنازعہ اراضی کو تین حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے اس کا مالکانہ حق سنی وقف بورڈ، رام للا اور نرموہی اکھاڑے کو دیا تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/uPSVa

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے