Breaking News
Home / اہم ترین / سپریم کورٹ میں مسجد مندر تنازع کو لیکر آج سے یومیہ سماعت، 6 دسمبر کو مسجد کی شہادت کے پورے ہوجائیں گے 25 سال

سپریم کورٹ میں مسجد مندر تنازع کو لیکر آج سے یومیہ سماعت، 6 دسمبر کو مسجد کی شہادت کے پورے ہوجائیں گے 25 سال

اجودھیا(ہرپل نیوز، ایجنسی)5ڈسمبر۔سپریم کورٹ منگل سے اجودھیا میں متنازعہ بابری مسجد ۔رام جنم بھومی معاملے کی ہر روز سماعت کرے گا۔ چھ دسمبر 1992 کو کارسیوکوں نے بابری کو منہدم کر دیا تھا۔ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) متنازعہ مقام پر اگلے برس اکتوبر میں رام مندر کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔ مرکز اور اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومتوں نے اس مسئلے پر خاموشی اختیار کر رکھا ہے اور اس معاملے پر انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

اس سے پہلے 30 دسمبر 2010 کو الہ آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے میں فیصلہ سنایا تھا جس کے مطابق متنازع علاقے کی دو تہائی زمین ہندوں اور ایک تہائی مسلمانوں کو دینے کی بات کہی گئی تھی تاہم اس فیصلے سے دونوں طرف اتفاق نہیں تھا جس کے بعد دونوں فریق سپریم کورٹ کے دروازے پر گئے تھے۔ ہائی کورٹ میں یہ معاملہ آٹھ سال چلا تھا جس کی شروعات 2002 میں ہوئی تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/gQP94

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے