Breaking News
Home / اہم ترین / سپریم کورٹ کے ذریعہ فروخت پر پابندی کے باوجود دہلی میں بڑی مقدار میں پٹاخے برآمد،29 افراد گرفتار

سپریم کورٹ کے ذریعہ فروخت پر پابندی کے باوجود دہلی میں بڑی مقدار میں پٹاخے برآمد،29 افراد گرفتار

نئی دہلی( ہرپل نیوز،ایجنسی)19 اکتوبر۔ سپریم کورٹ کی جانب سے قومی راجدھانی خطہ میں پٹاخوں کی فروخت پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد پولیس نے آج 13 الگ الگ مقامات پر چھاپہ مار کر 1241 کلوگرام پٹاخے ضبط کئے اور اس سلسلے میں 29 لوگوں کو گرفتار بھی کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے تمام 13 علاقوں کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دے کر پٹاخوں کی فروخت پر عائد پابندی کےحکم کو نافذ کرنے کو کہا تھا۔ مسٹر پٹنائک نے ڈپٹی کمشنروں سے یہ یقینی بنانے کیلئے کہاکہ پٹاخوں کی فروخت نہ ہونے پائے۔اس حکم پر عمل درآمد کرانے کیلئے خصوصی ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے جس کے بعد بڑی مقدار میں پٹاخے برآمد کئےگئے۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں 29 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/2MPB0

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے