Breaking News
Home / اہم ترین / سڑک حادثہ میں شدیدزخمی سید ہاشم سید حسینا جانبر نہیں ہوسکے

سڑک حادثہ میں شدیدزخمی سید ہاشم سید حسینا جانبر نہیں ہوسکے

بھٹکل (ہرپل نیوز )12۔ اگست: آزادنگر کے جالی کراس پر پیش آئے ایک دردناک واقعہ میں آزادنگر فرسٹ کراس کے مقیم جناب ہاشم سید حسینا کو حادثے میں جاں بحق ہوگئے، 74سالہ ہاشم صاحب اپنے گھر یلو کام سے گھر سے باہر گئے تھےکہ ایک تیز رفتار بائک نے انکو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے وہ گر گئے،بھٹکل سرکاری ہاسپٹل میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدپہلے ان کو اڈپی پھر وہاں سے منگلور منتقل لے جایا گیا،جہاں انہیں انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں رکھا گیا،مگر وہ اس حادثہ سے جانبر نہیں ہو سکے،دیر رات کو میت بھٹکل لائی گئی اورضروری کاروائی کے بعدصبح دس بجے کے قریب میت لواحقین کے حوالے کی گئی،اور نماز جمعہ سے قبل گیارہ بجے تنظٰم جمعہ مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور وہیں نوائط کالونی قبرستان میں ان کی تد فین عمل میں آئی ۔پولیس نے لاپروا بائک چالک کو حراست میں لیاہے اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مرحوم صوم و صلوۃ کےانتاہئی درجے تک پابند تھے،زندگی کے کچھ سال کالی کٹ میں اورکم و بیش 20سال مسقط میں گزارے،ادھر کئی برسوں سے وہ بھٹکل ہی میں مقیم تھے۔ دعا ہے کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے،اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/YBTuV

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے