Breaking News
Home / اہم ترین / سگریٹ نوشی کی لت سے چھٹکارا کیسے ؟

سگریٹ نوشی کی لت سے چھٹکارا کیسے ؟

دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی) 26نومبر۔یہ بات تو ہم سب جانتے ہیں کہ ایک بار اگر سگریٹ نوشی کی لت پڑ جائے تو پھر چھوڑنا نہایت مشکل ہو جاتا ہے۔ سگریٹ چھوڑنے کے لئے ہم طرح طرھ کے طریقے اختیار کر لیتے ہیں کبھی نیکوٹین پیچس اور کبھی چیونگ گم کا استعمال کرتے ہیں۔ لیکن وہ بھی طویل عرصے تک سگریٹ نوشی سے دور رکھنے میں ناکام رہتے ہیں۔سگریٹ نوشی ترک کرنے کا بہترین طریقہ سائنس نے بتادیا ۔ محققین نے رضاکاروں سے یہ عادت چھڑوانے کے لیے انہیں دوڑنے کی ہدایت کی۔ یہ دعویٰ ایک نئی کینیڈین طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی جیسی بری عادت سے نجات دوڑنا شروع کردیں۔برٹش کولمبیا یونیورسٹی کی ایک تحقیقی ٹیم کا کہنا ہے کہ دوڑنا تمباکو نوشی جیسی بری عادت سے نجات اور صحت کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ دس ہفتے کے پروگرام کے بعد 50.8 فیصد افراد نے کامیابی سے تمباکو نوشی سے نجات حاصل ہوئی ہے جبکہ 91 فیصد میں اس کے استعمال کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جسمانی سرگرمیاں تمباکو نوشی کو چھوڑنے کے حوالے سے مدد دیتی ہیں، خاص طور پر کمیونٹی پروگرام زیادہ مددگار ثابت ہوتا ہے، کیونکہ تنہا ایسا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔اس تحقیق میں کینیڈا بھر سے 168 تمباکو نوش افراد کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے 37 تو مکمل طور پر اس سے نجات پاگئے جبکہ 72 لگ بھگ چھوڑنے کے قریب پہنچ گئے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دوڑنے کی عادت سے لوگوں کی جسمانی صحت کے علاوہ ذہنی صحت میں بھی بہتری آئی ہے۔تمباکو نوشی سے دل کے امراض اور پھیپڑوں کا کینسر جیسی خطرناک بیماریاں ہوتی ہیں اور تمباکو نوشی کرنے والا اپنی اوسط عمر سے پندرہ سال پہلے دنیا سے گزر جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ایک سگریٹ میں چار ہزار سے زائد نقصان دہ اجزا موجود ہوتے ہیں۔تمباکو نوشی سے انسان کو دل، پھیپھڑے، سانس، نظام ہضم، ، معدہ، جگر اور منہ کی بہت سی مہلک بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/5S5kq

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے