Breaking News
Home / اہم ترین / سی پی آئی ایم دفتر میں آگ لگانے کا معاملہ۔ تین شر پسند پولیس کی تحویل میں۔چارکی تلاش جاری

سی پی آئی ایم دفتر میں آگ لگانے کا معاملہ۔ تین شر پسند پولیس کی تحویل میں۔چارکی تلاش جاری

منگلور( ہر پل نیوز)28فروری :تھوکٹو کے سی پی آئی ایم کے دفتر میں آگ لگانے والے تین شرپسندوں کو الال پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت  دکشیت ، ڈی کے رکشیت اور بینّی آر  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم دکشیت اور رَکشیت کے خلاف الال پولیس تھانہ  میں پہلے ہی سےقتل سمیت  کئی معاملات درج ہیں۔خیال رہے کہ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجیانن کی منگلورو فرقہ وارانہ ہم آہنگی ریالی میں شرکت کے خلاف شدت پسند ہندو تنظیم کی مخالفت کے پس منظر میں سی پی آئی ایم  کے دفتر میں  آگ لگائی گئی تھی۔جس میں بینرس اور فلیکس بنٹنگس وغیرہ جلادئے گئے تھے۔اس معاملے میں  کل سات افراد پر  معاملہ درج کیا گیا ہے ۔جس میں سے تین اب پولس کی حراست میں ہیں اور   پولس اب بقیہ چار ملزمین کی تلاش میں جٹی ہوئی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/htELD

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے