Breaking News
Home / اہم ترین / شام میں بھیانک خونی حملہ42 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر

شام میں بھیانک خونی حملہ42 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر

بیروت(ایجنسی)25فروری :شام کے صوبہ حمص میں آج جنگجوؤں نے شامی سلامتی دستہ کے دو دفاتر پر حملہ کیا جس میں ایک سینئر افسر سمیت کم از کم 42 لوگوں کی موت ہو گئی۔ شامی حقوق انسانی کی نگراں تنظیم نے بتایا کہ آج صبح فوج کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے میں فوج کے کمانڈر اور 29 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ سکیورٹی آفس میں ہو نے والے حملے میں 12 دیگر لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔شام کی سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق ضلع الغوطہ اور الموہاتہ میں جھڑپوں کی خبریں آئی ہیں۔ تین خود کش بم دھماکوں سے پہلے دو مقامات کو نشانہ بنایا گیا ۔ تاہم سرکاری ٹیلی ویژن نے ہلاک شدگان کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے کو اسلامک اسٹیٹ (داعش)یا کسی دوسری تنظیم نے انجام دیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/sVBom

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے