Breaking News
Home / بین الاقوامی خبریں / شام میں خونریزی ۔ دوساحلی شہردھماکوں سے لرز اٹھے متعدد ہلاکتیں

شام میں خونریزی ۔ دوساحلی شہردھماکوں سے لرز اٹھے متعدد ہلاکتیں

شام میں سرکاری میڈیا کے مطابق دو ساحلی شہروں میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں کم از کم 78 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔برطانیہ میں شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کے مطابق طرطوس اور جبلہ میں ہونے والے دھماکوں میں سے کئی خودکش حملے تھے۔ یہ دووں شہر حکومت کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ دھماکوں کا نشانہ بننے والے دونوں شہر شامی صدر بشار الاسد کے مضبوط گڑھ ہیں۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکوں میں مسافروں سے بھرے بس سٹیشنوں اور ایک ہسپتال کو ہدف بنایا گیا۔خود کو دولتِ اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے منسلک نیوز ایجنسی کے مطابق دولتِ اسلامیہ نے یہ حملے کیے ہیں۔سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق طرطوس میں کم از کم ایک پیدل خودکش حملہ آور اور کار میں سوار ایک خودکش حملہ آور نے بس اڈے پر حملہ کیا۔میڈیا کے مطابق ایک خود کش بمبار نے جبلہ نیشنل ہسپتال کے ایمرجنسی کے شعبے کے داخلی دروازے پر اپنے آپ کو اڑا دیا۔ ایک اور دھماکہ عمارہ کے رہائشی علاقے کے مضافات میں جبلہ کے اہم بجلی کے شعبے کی عمارت کے نزدیک ہوا۔طرطوس میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 33 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے ہیں۔سرکاری نیوز ایجنسی صعنا کے مطابق طرطوس کے شمال میں واقع جبلہ شہر کے بس اڈے کے داخلی راستے پر متعدد راکٹ داغے گئے۔جبکہ دی سیرئین آبزرویٹری ہار ہیومن رائٹس کے مطابق جبلہ میں 53 جبکہ طرطوس میں 48 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ .ابھی تک شام میں ہونے والی پانچ سالہ خانہ جنگی میں طرطوس اور جبلہ بچے ہوئے تھے۔ اس خانہ جنگی میں ابھی تک دو لاکھ 50 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔shamواضح رہے کہ طرطوس میں روس کا بحیری اڈہ بھی ہے اور حالیہ ماہ میں شامی صدر بشارالاسد کی حکومت نے روس کی فضائی مدد سے ملک کے کئی علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/uDfjk

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے