Breaking News
Home / اہم ترین / شاہ سلمان کی سعودی باشندوں سے شام کے مظلوم عوام کی دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل

شاہ سلمان کی سعودی باشندوں سے شام کے مظلوم عوام کی دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل

ریاض27؍دسمبر۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے شام کی مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے  سعودی باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شامی بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کی ہدایت پرآج ملک گیر مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں شامی عوام کے لیے امداد جمع کی جائے گی۔سعودی عرب کے شاہی دفتر سے جاری شاہ سلمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے شہرحلب اور دوسرے علاقوں میں ستم رسیدہ شامی بھائیوں کی مدد ہم سب کی ذمہ داری ہے اور تمام شہریوں کو مشکلات اور مصائب میں گھرے شامی شہریوں کی دل کھول کر امداد دینی چاہیے۔شاہ سلمان نے شام میں خانہ جنگی سے متاثرہ شہریوں کے لیے 10 کروڑ ریال جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس امدادی مہم کی نگرانی اور سرپرستی شاہ سلمان ریلیف سینٹر کررہا ہے تاہم ملک میں ریلیف اور امدادی مہمات چلانے والے دوسرے ادارے بھی اس کار خیر میں پیش پیش ہیں۔ سعودی عرب میں جمع کی جانے والی امدادی رقم سے شام میں جنگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے ادویات، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات جمع کی جائیں گی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/e1dKc

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے