Breaking News
Home / اہم ترین / شرابی باپ نے اپنی ہی دو ننھی بیٹیوں کوکمرہ میں کیا بند،دو دن بعد پولس نے دونوں کو داخل کیا ہاسپٹل

شرابی باپ نے اپنی ہی دو ننھی بیٹیوں کوکمرہ میں کیا بند،دو دن بعد پولس نے دونوں کو داخل کیا ہاسپٹل

نئی دہلی، 26؍اگست(ہرپل نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے سمے پور بادلی علاقے میں حیران کر دینے والے ایک واقعے میں ایک کمرے میں بند دونابالغ بہنوں کو بچا لیا گیا۔ان لڑکیوں کا شرابی باپ 17اگست کو انہیں کمرے میں بند کر کے چلا گیا تھا۔ان کے جسم پر کیڑوں کے کاٹنے کی وجہ سے زخم ہوگئے تھے۔پولیس نے کہا کہ آٹھ سال اور تین سال کی عمر کی ان لڑکیوں کو نیپال کالونی کے رادھا وہار میں کرائے کے مکان میں ان کے والد نے 17اگست کو مبینہ طور پر تنہا چھوڑ دیا تھا۔مکان سے بدبو آنے کے بعد پڑوسیوں نے 19اگست کو پولیس کو مطلع کیا اور ان دونوں کو بچا لیا گیا۔ایک پولیس افسر نے کہا کہ اس کمرے میں کوئی فضائی مواصلات کا راستہ نہیں تھا اور وہاں مچھر پنپ رہے تھے۔ان لڑکیوں نے کئی دنوں سے کھانا بھی نہیں کھایا تھا اور وہ مرنے کی حالت میں پہنچ گئی تھیں۔پولیس نے کہا کہ انہیں بابا صاحب امبیڈکر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور اس وقت وہ خطرے سے باہر ہیں۔دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ سوات مالیوال ان لڑکیوں سے ملیں اور کہا کہ خواتین کی کمیٹی ان کی دیکھ بھال کرے گی۔ان کے والدین کا پتہ لگانے کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ان لڑکیوں کا باپ بنٹی اتر پردیش سے ہے اور وہ مزدوری کا کام کرتا ہے اور اپنی ساری کمائی شراب پر خرچ کرتا ہے،وہ اس وقت بے روزگار ہے۔مقامی لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ بنٹی نے نور سے شادی کی تھی جو چند ماہ پہلے ایک اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ساتھ دوسرے شخص کے پاس چلی گئی۔بنٹی کا اپنی بیوی کے ساتھ اکثر جھگڑا ہوتا تھا وہ اس پیٹا کرتا تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/84Gs0

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے