Breaking News
Home / اہم ترین / شرالی رحمانیہ مسجد میں شبینہ مکتب کے طلبہ کا پروگرام

شرالی رحمانیہ مسجد میں شبینہ مکتب کے طلبہ کا پروگرام

بھٹکل(ہرپل نیوز)26فروروی :بھٹکل تعلقہ کے شرالی رحمانیہ مسجد ٹٹی ہکل  میں شبینہ مکتب کے بچوں کے لئے ایک پروگرام منعقد کیا گیا ،جس میں شبینہ مکتب کے بچوں نے قرآن کی تلاوت،مسنون دعائیں ،سمیت نعت ونظم   پڑھ کر اپنی طفلانہ صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ پیش کیا ۔جس میں بھٹکل کے کئی علماءبھی شریک تھے ۔اس موقع پر مقررین نے شبینہ مکتب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے  والدین اور سرپرستوں سے  عصری علوم حاصل کرنے والے طلباء کو شبینہ مکتب  میں داخلہ کرکے آخرت سنوارنے کی نصیحت کی ۔اور طلباء کو والدین کی اطاعت وفرمابرداری  کرنے کی نصیحت کی ۔پروگرام کی صدارت قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا ملا اقبال ندوی نے کی ۔پروگرام عشاء کی نماز کے بعد اختتام کو پہنچا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/5SL2Z

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے