Breaking News
Home / اہم ترین / شرالی مندر اور بھٹکل میں ہوئی چوری کے معاملے میں پولیس کو ملی کامیابی۔دونوں جگہ چوری کے معاملے میں ہوئی گرفتاریاں

شرالی مندر اور بھٹکل میں ہوئی چوری کے معاملے میں پولیس کو ملی کامیابی۔دونوں جگہ چوری کے معاملے میں ہوئی گرفتاریاں

بھٹکل (ہرپل نیوز ) 6؍ اکتوبر :شرالی کی شری ھادی ماستھی منے مندر میں چھ ماہ پہلے ہوئی چوری کی ایک بڑی واردات کا پولیس نے آج پردہ فاش کر کے چوروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے چھان بین کر کے جن دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان  کی شناخت منکی کے چندر کانت پجاری اور ڈوڈ بالاپور کے نرسمھا راج کے طور پر ہوئی ہے ۔ کیس کی پوری چھان بین بھٹکل رورل پی ایس ائی منجپا کر رہے تھے ۔ گرفتار شدگان نے بتایا کہ انہوں نے چوری شدہ اشیا ممبئی میں فروخت کی ہیں اور پولیس ان اشیا کو واپس لانےکی کوشش میں جٹی ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ شرالی ٹیمپل میں رواں سال اپریل کے مہینے میں مندر کے دروازے کو توڑ کر زبردست چوری کی واردات انجام دی گئی تھی  جس میں پانچ لاکھ سے زائد کے زیورات اور  کم و بیش تیس ہزار روپئے پر چوروں نے ہاتھ صاف کیا تھا ۔ چھ ماہ پہلے کی اس واردات  کو انجام دینے والوں تک قانون کے لمبے ہاتھ پہنچ جانے کے بعد اب امید لگائی جارہی ہے کہ پولیس چوری کے دیگر معاملات کو سلجھانے میں بھی مستعدی دکھائے گی۔

دوسرئ جانب آج ہوناور پولیس نےبھٹکل جالی روڈ کےایک مکان میں ہوئی زبردست چوری کے معاملے میں بھی چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ پولیس ذرائع نے خبر دی ہے کہ ہوناور کے چار گھروں میں ہوئی چوری کی تحقیق کے دوران ملزموں نے بھٹکل جالی روڈ میں ہوئی چوری  کی واردات انجام دینے کو بھی قبول کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سال رمضان میں تراویح کے دوران آزاد نگر کے ایک مکان میں چوری کی بڑی واردات پیش آئی تھی جس میں چالیس لاکھ  کی مالیت پر چوروں نے ہاتھ صاف کیا تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/eSVDJ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے