Breaking News
Home / اہم ترین / شرالی میں دو بائک کے درمیان بھیانک ٹکر۔ دونوں بائک سوارشدید زخمی،کنداپورروانہ

شرالی میں دو بائک کے درمیان بھیانک ٹکر۔ دونوں بائک سوارشدید زخمی،کنداپورروانہ

بھٹکل (ہرپل نیوز) 6؍اکتوبر: ساحلی کنیرا میں آئے دن سڑک حادثات کی شرح میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے اور اس کی وجہ سے روزانہ اموات بھی ہو رہی ہیں ۔ شرالی چیک پوسٹ پر ابھی شام سات بجے کے بعد دو بائک کے درمیان خطرناک تصادم پیش آیا جس میں دونوں بائک سوار شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں بائک سوار نہایت تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلا رہے تھے کہ بے قابو ہو کر دونوں ایک دوسرے سے متصادم ہوئے ۔ زخمیوں میں ایک کی شناخت بیس سالہ گنیش اور دوسرے کی تیئیس سالہ لوکیش کے طور پر ہوئی ہے ۔ زخمیوں کوبھٹکل سرکاری ہاسپٹل میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور بھیجا گیا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/6NwTZ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے