Breaking News
Home / اہم ترین / شرعی قانون میں مداخلت پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سپریم کورٹ جانے کی دھمکی

شرعی قانون میں مداخلت پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سپریم کورٹ جانے کی دھمکی

کانپور(ہرپل نیوز،ایجنسی)24اپریل۔  آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی بھی فرد یا جماعت متنازعہ طلاق ثلاثہ کے بارےمیں شریعہ قانون میں مداخلت کرنے کی کوشش کرے گا تو وہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم پرسنل لاء بورڈ نے عدالت عظمی میں طلاق ثلاثہ کے مسئلے کا دفاع کرنے کے لئے پہلے ہی بڑے وکیلوں کی ایک مضبوط ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ سپریم کورٹ میں اس مسئلے کی سماعت آئندہ ماہ شروع ہونے والی ہے۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی نے گزشتہ روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے وکلاء کی ایک ٹیم ترتیب دی گئی ہے، جو طلاق ثلاثہ کے خلاف کسی بھی اقدام کو چیلنج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم شریعہ قانون میں مرکز ی یا ریاستی حکومت کو کسی مداخلت کی اجازت نہيں دیں گے اور اگر ایسا کچھ بھی ہوا ، تو ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے"۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/rBvZF

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے