Breaking News
Home / اہم ترین / شرپسند گؤ رکشکوں سے عوام ہوشیار رہیں: رمناتھ رائے

شرپسند گؤ رکشکوں سے عوام ہوشیار رہیں: رمناتھ رائے

بنگلورو23؍اگست(ہرپل نیوز)ریاستی وزیر جنگلات بی رمناتھ رائے نے مذہب کے نام پر سماج میں کچھ عناصر کی طرف سے بدامنی پھیلانے کی کوششوں کو افسوسناک قرار دیا اور کہاکہ گؤ رکشا کے نام پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کرنے کے ساتھ بے قصوروں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ ان میں ملوث عناصر کے خلاف عوام کوبیدار رہنے کی ضرورت ہے۔آج منگلور میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کنجور میں پروین پجاری نامی ایک شخص جو گائے چراکر لے جارہا تھا، گؤ نام نہاد گؤ رکشکوں نے اس کا بہیمانہ قتل کردیا۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی حرکتوں میں ملوث لوگ سنگھ پریوار نہیں بلکہ چڈی پریوار کے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے 80 فیصدگؤ رکشکوں کومجرم قرار دیا ہے۔ یہ بات کانگریس پہلے سے ہی کہتی آئی ہے ،وزیر اعظم کو اس حقیقت کا احساس اب ہوا ہے۔ ساحلی علاقوں میں بجرنگ دل کے کارکن خود کو گؤ رکشک قرار دے کر سرگرم ہوچکے ہیں۔وزیر اعظم کے قول کے مطابق ان میں سے 80 فیصد مجرمانہ پس منظر کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گؤ رکشا کے نام پر ملک میں بہت سارے نمائندے منتخب ہوئے ہیں۔ یہ لوگ دراصل مذہب کے نام پر سماج میں منافرت پھیلانے اور کمزور طبقات کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ پروین پجاری کے قتل کے بارے میں رمناتھ رائے نے کہاکہ اس سلسلے میں انہوں نے آئی جی پی سے بات چیت کی ہے اور معاملے کی تیزی سے جانچ کرنے کی گذارش کی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/cTcbF

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے