Breaking News
Home / اہم ترین / شمالی ہندوستان میں سردی کی دستک، دہلی اور این سی آر دھند کی زد میں

شمالی ہندوستان میں سردی کی دستک، دہلی اور این سی آر دھند کی زد میں

نئی دہلی30 نومبر(ہرپل نیوز) دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں سردی نے دستک دے دی ہے۔ آج صبح سے ہی شمالی ہند کے کئی علاقوں میں گھنا دھند چھایا ہوا ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں جو ٹھٹھرن پیدا کر رہی ہیں۔ آج صبح سے ہی دہلی کے علاوہ این سی آر کے شہروں میں بھی دھند چھایا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں پر ہو رہی برفباری کا اثر میدانی علاقوں میں نظر آ رہا ہے، جس سے دھند اور سردی بڑھ رہی ہے۔ اور جیسے جیسے پہاڑوں پر برف گرتی ہے ویسے ویسے میدانی علاقوں میں سردی اور بڑھے گی۔

دہلی میں زیادہ تر جگہوں پر صبح وزیبلٹی گھٹ کر 800 میٹر تک رہ گئی جبکہ ایئر پورٹ پر 400 میٹر کے بعد کچھ نظر نہیں آ رہا۔ گھنے دھند ہونے کی وجہ سے دہلی سے روانہ ہونے والی نصف درجن سے زیادہ پروازیں لیٹ ہو گئیں۔

دھند کی وجہ سے خاص طور پر دہلی-گڑگاؤں اور دہلی-نوئیڈا ایکسپریس وے پر گاڑیاں سست رفتار میں چل رہی ہیں۔ دہلی میں منگل کی شام تک موسم بالکل صاف تھا۔ بدھ کو صبح 5:30 بجے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔دھند کی وجہ سے اب تک سات پروازیں لیٹ ہو چکی ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/kSwsu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے