Breaking News
Home / اہم ترین / شمالی ہند کے بیشتر علاقوں میں ’’ٹھنڈا ٹھنڈا کول کول‘‘ ۔ گہرے کہرے کے سبب ریل خدمات بری طرح متاثر

شمالی ہند کے بیشتر علاقوں میں ’’ٹھنڈا ٹھنڈا کول کول‘‘ ۔ گہرے کہرے کے سبب ریل خدمات بری طرح متاثر

نئی دہلی (ہرپل نیوز،ایجنسی)26ڈسمبر۔ ملک کے شمالی علاقوں میں زبردست دھند کے سبب ریلوے سروسز بری طرح متاثر ہوگئی ہیں۔ حکام کے مطابق متعدد ریل گاڑیوں کو روکنا پڑا۔

شمالی علاقوں میں اس وقت شدید سردی کے سبب صبح اور شام کے اوقات کے دوران دھند چھائی رہتی ہے، جس کے باعث ریل سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ترجمان نے اطلاع دی کہ صبح زبردست دھند کے سبب محکمے کو سترہ ریل گاڑیوں کی آمد رفت منسوخ کرنی پڑی، جبکہ 26 گاڑیوں کی آمد میں تاخیراور 6 کی اوقات مقررہ میں تبدیلی کرنی پڑی۔گزشتہ ہفتے سے شمالی ہندوستان کے کئی علاقے دھند کی زبردست لپیٹ میں ہیں، اور دہلی، اترپردیش، راجستھان، اور ہماچل پردیش شامل ہیں میں درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/2sKMV

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے