Breaking News
Home / اہم ترین / شمس اسکول کے سالانہ جلسے کا شاندار انعقاد۔اصباح ادیاورکودیا گیانجم اخوان گولڈ میڈل۔ کئی صحافیوں کی اورفارغین شمس کی تہنیت

شمس اسکول کے سالانہ جلسے کا شاندار انعقاد۔اصباح ادیاورکودیا گیانجم اخوان گولڈ میڈل۔ کئی صحافیوں کی اورفارغین شمس کی تہنیت

بھٹکل (ہرپل نیوز)28ڈسمبر:تعلیم کسی بھی سماج کو ترقی دلانے اور اوج ثریا تک پہنچانے کا کام کرتی ہے ۔ بچوں کی تعلیم و تربیت میں ماوؤں کا کردار غیر معمولی رہتا ہے ۔ شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول بھٹکل کی سالانہ تقریبات کے موقع پر مشہور ماہر معاشیات ایس ایم سید خلیل الرحمن نے یہ بات کہی .بھٹکل میں ادارہ تربیت اخوان کے زیر اہتمام چلنے والے شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول کی سالانہ تقریبات کےموقع پر وہ خطاب کر رہے تھے۔اجلاس سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت اجاگر کی ۔ اجلاس میں مہمان خصوصی چیرمین کرناٹکا مائنارٹی کمیشن نے شمس کے طلبہ کی کارکردگی پر خوشی کا اظہارکیا۔کرناٹکا مائنارٹی کمیشن  کے چیرمین ایم اے غفور نے میڈیا کے ساتھ بات چیت میں خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ای ٹی وی کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ  ساحلی کرناٹکا میں مسلمانوں کو تھٖظ کرنا اور فرقہ پرستوں پر لگام کسنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔اس سال شمس انگلش میدیم ہائی اسکول میں پورے اسکول میں سب سے ممتاز رہنے پر دسویں جماعت کے طالب علم اصباح ادیاور کو ’’ نجم اخوان ‘‘گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔ ساتھ ہی اسکول کے سینئر استاد محمد رضا مانوی کو بیسٹ ٹیچر کا ایوارڈ دیا گیا ۔ طالب علم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خوشی کا اظۃار کیا اور اللہ کا شکر ادا کیا۔اسکول کی تقریبات میں بھٹکل کے بعض مقامی اخبارات کے ساتھ ملک کے سب سے پہلے اردو چینل کے بھٹکل رپورٹر کی شفاف رپورٹنگ کرنے کی بنیاد پر تہنیت کی گئی اورکمیونٹی لیڈر کے ہاتھوں ان کی شال پوشی کرنے کے بعد انہیں میمنٹو اور سند سے نوازا گیا ۔ اجلاس میں شمسالومنی کی جانب ےس قائد قوم کو سپاس نامہ پیش کیا گیا۔ اسکول کی سالانہ تقریب میں مختلف میدانوںمیں کارنامہ انجام دینے والے شمس سے فارغ نوجوانوں کی بھی تہنیت کی گئی ۔ پروگرام میں شہر کے خواص موجود تھے۔ جناب طلحہ سدی باپا نے اسکول کی سالانہ رپورٹ ایک الگ انداز میں ویڈیو پر زنٹیشن کے ذریعہ پیش کی۔ اسکول کے طلبہ نے ہی نظامت کی اور قادر میراں پٹیل نے صدارت کی ۔ اجلاس میں  اقبال ائیکری، ایس ایم سید خلیل الرحمن ، ایم اے غفور ، مجاہد مصطفی ، اشرف برماور ، قادر میراں پٹیل ، داکٹر حنیف شباب وغیرہ موجود تھے

 

The short URL of the present article is: http://harpal.in/bGzrq

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے