Breaking News
Home / اہم ترین / شوہر نے بیوی پر کیا قاتلانہ حملہ۔ شدید زخمی حالت میں لڑکی کو منی پال بھیجا گیا۔ مفرور شوہر کی تلاش میں پولیس

شوہر نے بیوی پر کیا قاتلانہ حملہ۔ شدید زخمی حالت میں لڑکی کو منی پال بھیجا گیا۔ مفرور شوہر کی تلاش میں پولیس

  بھٹکل (ہرپل نیوز)26 ڈسمبر:بھٹکل بندرروڈ  میں کے ایک مکان میں گھریلو جھگڑ ے نے ایک انسانیت سوز واقعہ کا روپ اختیار کیا جہاں شوہر نے بیوی پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کرنے کی کوشش کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ یہ واردات آج صبح گیارہ بجے  کے قریب پیش آئی ہے۔ شوہر کی طرف سے حملہ کےبعد  شدید زخمی حالت میں بائیس سالہ لڑکی صبیحہ کو منی پال روانہ کیا گیا ہےلڑکی  کی شناخت شرالی کی مکین  صبیحہ کے طور پرکی  گئی ہے۔ پولیس نے جائے واردات پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔اور پولیس اب مفرور ملزم عبداللہ  کی تلاش میں جٹ گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ صبیحہ اور عبداللہ کو ایک 2سالہ لڑکا ہے،حالیہ دنوں میں دونوں  ناخوشگوارواقعات کے بعد دونوں میں طلاق کی بات چل رہی تھی جس کے دوران  یہ واقعہ رونما ہوا۔بھٹکل شہری پولس تھانے میں کیس درج ہونےکے بعد معاملہ کی جانچ جاری ہے۔  اس دوران بھٹکل HRS کی ٹیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر اسے اڈپی لے جانے کے لئے مدد کی فوری طور پر ایمبولینس اور آکسیجن کا انتظام کیا گیا آڈپی میں بھی HRS کی جانب سے آدرش ہسپتال میں انتظام کیا گیا ہے اس میں HRS کی خواتین بھی رہیں گی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/4NRrE

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے