Breaking News
Home / اہم ترین / شیروہ میں سڑک حادثہ ۔ مسافروں سے بھری بس پلٹی۔ متعدد زخمی

شیروہ میں سڑک حادثہ ۔ مسافروں سے بھری بس پلٹی۔ متعدد زخمی

اڈپی(ہرپل نیوز)9 مئی : اڈپی  سے قریب شیروا میں  شادی کی تقریب سے لوٹنے والے مسافروں سے بھری ایک منی بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، جس میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ  کئی مسافرشدید زخمی ہو ئے ہیں۔جنہیں منی پال ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔حادثہ میں ہلاک ہونے والے کی شناخت بائس سالہ سنیل مولیاکی حیثیت سے کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایک شادی کی تقریب سے واپس لوٹتے وقت  ڈرائیور کی لاپروائی سےیہ حادثہ  پیش آیا ہے۔ ادھر دوسری جانب کمٹہ کے کاگل کے قریب بھی ایک ایساہی بھیانک اوردلدوز سڑک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک شادی کی تقریب کی مہیندرا ٹیمپو پلٹنے سےدو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس ٹیمپوپر تقریبا اکتیس  لوگ سوار تھے ۔جس میں دو کی حالت نازک اوربیس سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں جنہیں  ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/pNZsr

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے