Breaking News
Home / اہم ترین / شیموگہ میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کا جلسہ تقسیمِ اسنادو انعامات

شیموگہ میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کا جلسہ تقسیمِ اسنادو انعامات

(شیموگہ ہرپل نیوز)30 جولائی :آج کا تعلیمی نظام محض دو نظریات پر مبنی ہے،پہلا الحاد اور دوسرا پیشہ وارانہ۔جس کے نتیجہ میں تعلیم کااصل مقصد ہماری نظروں سے اُجھل ہوچکا ہے۔لہٰذا ہم دیکھتے ہیں کہ آج فرد اور سماج کے پیش نظر خدا کا خوف اور انسانی قدروں کی کوئی اہمیت نہیں ۔آج تعلیم محض دولت حاصل کرنے کا ذریعہ بن چکی ہے،ہمارے ملک میں اعلیٰ تعلیم اور بڑی بڑی ڈگریاں رکھنے والے لوگ سماج سے شراب جوئے،زنا جیسی کبیرہ گناہوں اور دیگر برائیوں کو مٹانے کے بجائے ان جرائم کو فروغ دینے والے بن چکے ہیں۔لہٰذا آج بڑے بڑے وکلاءرشوت لیکر قانون فروخت کرنے والے،بڑے بڑے ڈاکٹرس پیسوںکیلئے اسقاط حمل جیسے گھناﺅنے گناہ کرنے سے بھی نہیں شرماتے۔چنانچہ ایسی صورتحال میں سماج میں تعلیم کے صحیح مقصد کو عام کرنے ،فرد اور سماج کی فکر کو بدلنے،مسلمانوں کی نئی نسلوں کو اسلام و اسلامی اقدار سے جوڑنے کے سلسلے میں ریاست میں تقریباً14 سالوں سے بورڈآف اسلامک ایجوکیشن پوری تندہی کے ساتھ لگا ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کے ریاستی سکریٹری ریاض احمد نے طلباءو طالبات،اساتذہ و والدین کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بورڈآف اسلامک ایجوکیشن شیموگہ کے زیر اہتمام شہر کے کرناٹکا سنگھا میں تقسیمِ اسناداور انعامات کا جلسہ منعقد کیا گیا۔مولانا عامر عمری امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شیموگہ نے اپنے افتتاحی خطاب میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کا تعارف کراتے ہوئے اس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی،نیز انہوںنے اپنے خطاب میں والدین اور اساتذہ سے پُر زور اپیل کی کہ آج کے اس پراگندہ ماحول میں بچوں کو اسلامی خطوط پر تربیت دیں۔جلسہ کے ایک مہمان پی ڈبلیو ڈی کے انجینئر محمد عارف خان نے اپنی تقریر میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کی کارگردگی کو سراہاتے ہوئے جلسہ کے انعقاد پربورڈ کو اپنی نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی۔جلسہ کا آغاز معاذ اللہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،حمد یہ اشعار لمیحہ اور طوبیٰ نے پیش کئے اور نعت کا نظرانہ انیس فاطمہ اور صبا نے پیش کیا۔ ھادی اور مستقیم نے ساتھیوں کے ہمراہ اسلامی ترانہ پیش کئے۔بورڈ اسلامک ایجوکیشن کی جانب سے شہر کے مختلف اسکولوںمیں اسلامی معلومات کے تعلق سے منعقدہ امتحانات میں کامیاب طلباءوطالبات کو انعامات و اسنا دسے نوازا گیا۔جلسہ کی نظامت ہدایت اللہ بیگ نے انجام دی اور انہیں شکریہ پر جلسہ کااختتام ہوا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/mzE50

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے