Breaking News
Home / اہم ترین / ضلع اتر کنڑامیں اخلاقی پولس گری کا ایک اور واقعہ,کمٹہ میں جانور لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کی پیٹائی؛

ضلع اتر کنڑامیں اخلاقی پولس گری کا ایک اور واقعہ,کمٹہ میں جانور لے جانے والے رکشہ ڈرائیور کی پیٹائی؛

کمٹہ 7/اگست(ہرپل نیوز)کمٹہ کے دیوکی کرشنا مندر کے قریب ہندو تنظیم کے کارکنوں نے ایک ٹیمپو رکشہ میں غیر قانونی طور پر گائے لے جانے کے الزام میں رکشہ روک کر ڈرائیور کی بری طرح پٹائی کرنے اور پھر اسے پولیس کے حوالے کرنے کی واردات پیش آئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق کمٹہ کے ناگ بھوشن ہیگڈے اپنی ٹیمپو رکشہ میں تین گائے لے جارہاتھا۔ اس کی مصدقہ اطلاع پاکرمبینہ ہندوشدت پسند تنظیموں کے رضاکاروں نے پہلے رکشہ روکا پھر ڈرائیور کو باہر نکال کر اس کی بری طرح پٹائی کرڈالی۔الزام یہ بھی ہے کہ سبرایا مڈیوال نامی ایک شخص ناگ بھوشن کے رکشے میں بہت پہلے سے غیر قانونی طور پر بڑے جانور شہر سے باہر لے جانے کا کام انجام دیتارہا ہے۔ متعلقہ کارکنوں کے مطابق  وہ رات کے وقت سڑک کے کنارے سوئے پڑے جانوروں کو اٹھاکر رکشہ میں بھرنے اور اس کے بعد دور کسی اور جگہ لے جاکر ان جانوروں کو دوسری گاڑی میں لاد کر انکولہ کے قصائی خانے تک پہنچانے کا کام کیا کرتا تھا۔

پٹائی کرنے کے بعد موقعہ واردات پرپہنچے پی ایس آئی ششی کمار نے رکشہ اورڈرائیور ناگ بھوشن کو اپنی حراست میں لیا اور اُن کے خلاف جانوروں کی چوری کا معاملہ درج کرلیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/u1QZ6

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے