Breaking News
Home / اہم ترین / ضلع یادگیرمیں فیل پا (ہاتھی پا ؤں) بیماری کی ادویات کی تقسیم

ضلع یادگیرمیں فیل پا (ہاتھی پا ؤں) بیماری کی ادویات کی تقسیم

یادگیر:( ہرپل نیوز، سید ساجد حیات)۔12اگست :۔خواجہ کلیم الدین خوط یم ٹی یس افسر محکمہ صحت یادگیر کی اطلاع کے بموجب ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر ڈپارٹمنٹ یادگیر کی جانب سے فیل پا یعنی ( ہاتھی پا ؤں) بیماری کی روک تھام کیلئے ضلع بھر میں شہری اور دیہی سطح پر مفت گولیوں کی تقسیم کی جا رہی ہے، فیل پا کی بیماری مچھروں کے کا ٹنے سے پھیلتی ہے، عام طور پر ملیریا، ڈینگو، چکن گنیا،اور دیگر بیماریاں بھی مچھر کے کاٹنے سے ہی پھیلتی ہیں، اوران بیماریوں کا مکمل علاج ہے، مگر فیل پا ( ہاتھی پا ؤں)کا مکمل علاج نہیں ہیں، سال میں ایک مر تبہ یہ گو لیاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر ڈپارٹمنٹ یادگیر کی جانب سے مفت تقسیم کی جا تی ہے، اسکا استعمال کر کے ہم اس بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں، شہر یادگیر میں بھی گولیوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے، محکمہ صحت کے نمائندے اگر آپ کے گھر تک نہ پہو نچ سکے تو دواخانہ( اربن سنٹر)راٹھی بھون نزد چکری کٹہ یادگیر میں جا کرسے اسکی گو لیاں حاصل کر لیں،اور اسے بتائے ہو ئے طر یقہ پر استعمال کریں، مزید تفصیلات کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر ڈپارٹمنٹ یادگیر سے رابطہ کریں،

صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
یادگیر:( ہرپل نیوز، سید ساجد حیات)۔12اگست : :۔اقبال راہی تما پوری کی اطلاع کے بموجب جواں سال اردو صحافی خواجہ کلیم الدین فریدی شوراپور ضلع یادگیر کے والد محترم الحاج خواجہ عزیز الدین فر یدی سولاپور( مہا راشٹرا) کے یشودہاہاسپٹل میں زیر علاج ہیں،انکی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی گذارش ہے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/eyX5C

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے