Breaking News
Home / اہم ترین / طلاق کا جن بوتل سے باہر ۔تین طلاق کو ختم کرنے مودی حکومت سرمائی اجلاس میں پیش کرے گی بل

طلاق کا جن بوتل سے باہر ۔تین طلاق کو ختم کرنے مودی حکومت سرمائی اجلاس میں پیش کرے گی بل

نئی دہلی (ہرپل نیوز، ایجنسی ) 21نومبر۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں اسلام میں ٹرپل طلاق کے عمل کا ایک نیا بل متعارف کرائے گی۔حکومت کی جانب سےروا سال اگست میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد طلاق عمل کو "غیر قانونی" قرار دیتے ہوئےسپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ حکومت قانونی مسودہ تیار کرےجہاں مسلمان مردوں کو طلاق دینےکے ساتھ خواتین کو بھی طلاق دینے کا حق حاصل ہو سکے۔ حکومت کا خیال ہے کہ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بارے میں ابھی بھی خواتین میں کوئی بیداری نہیں ہے۔اس کے ساتھ ہی تین طلاق دینے پر سزا کا کوئی التزام نہ ہونے کے مدنظر بھی اس پر لگام نہیں لگ پائی ہے۔عدالت نے امید ظاہر کی کہ قانون سازی میں تبدیلیوں پرغور کرتے ہوئے یونین حکومت مسلم اداروں اور شرعی قوانین پر غور کرے گی۔حکومت کا کہنا ہے کہ مرکز ایک مناسب قانون سازی یا موجودہ مجازات میں ترمیم کرنے پرغور کر رہا ہے،جس کے تحت طلاق ثلاثہ کو جرم قرار دیا جائے گا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/YyLeX

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے