Breaking News
Home / اہم ترین / طلبہ سول سروسس میں آگے آئیں،پالیسی نافذ کرنےوالے سے زیادہ پالیسی بنانے والوں کی ضرورت

طلبہ سول سروسس میں آگے آئیں،پالیسی نافذ کرنےوالے سے زیادہ پالیسی بنانے والوں کی ضرورت

رابطہ تعلیمی ایوارڈ کا خصوصی پروگرام ممتاز طلبہ میں تقسیم کئے گئے ایوارڈ

بھٹکل:(ہرپل نیوزبی ایس این)31،جولائی : ملت اسلامیہ کو اس وقت ضرورت ہے، کہ ہماری نئی نسل سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی اپنا وجود منوائے۔بھٹکل میں آج ہوئے رابطہ تعلیمی ایوارڈ پروگرام میں اہم خطاب کرتے ہوئے سری لنکا سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی مفتی ابراہیم رضوی نے ان خیالات کا اظہار کیا،انہوں نے تاجروں پر زور دے کر کہا کہ دین کے کسی بھی شعبہ میں بھی خرچ کرنا باعث سعادت ہے، انہوں نے کہاآج کے اس ترقی یافتہ دور میں مسلمانوں پر ضروری ہے کہ وہ اپنے بارے پھیلائی گئی بد گمانیوں کو ختم کریں،بھٹکل کے معروف عالم دین مولانا الیاس ندوی نے بھی اجلاس سے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ ملت کو اس وقت پیدا شدہ مسائل کو حل کرنے والوں سے زیادہ مسائل کریٹ کرنے والے عناصرپر لگام لگانے کی ضروررت ہے ، اننہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو سول سروسس میں آگے لانے کے لئے انجمن جیسے اداروں کو قدم اٹھانا چاہئے، مولانا نے مزید کہا کہ ملت کو اس وقت فزکس، سائنس اور جرنلزم کے میدان میں ماہرین پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،مولانا نےذمہ داروں کو مشورہ دیا کہ وہ ائی ٹی کی بنیاد پرطلبہ کی کونسلنگ کریں ، مولانا الیاس صاحب نےاس مسئلہ پر تشویش کااظہارکیا کہ والدین بچوں کی تعلیم کا میدان منتخب کرنے کے لئے پرکشش تنخواہوں کو دیکھتے ہیں جبکہ مغربی ممالک میں تعلیمی میدان کے انتخاب کا اختیار طلبہ کو دیا جاتا ہے ، مولانا نے اس موقع پر رابطہ سوسائٹی کی خدمات کا بھی جم کر اعتراف کیا۔ اس سے پہلے بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے جنرل سکریٹری نے بھٹکل کے مرکزی اداروں کی خوصیات کو بیان کرتے ہوئے رابطہ کی خدمات کا بھی تعارف کرایا۔ تعلیمی ایوارڈ کے اس اہم پروگرام میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کئے جانے پرقائد قوم ڈاکٹرسید خلیل الرحمن ایس ایم کی تہنیت کی گئی، انہوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے رابطہ ایوارڈ پروگرام میں طلبہ برادری کی کثیر تعداد کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ ابتدا سے ہی اپنا مشن عظیم رکھیں ۔اس کے بعد مختلف سطح پرامتیازی نمبرات سے کامیاب طلبہ کورابطہ تعلیمی ایوارڈ سے نوازا گیا،ربطہ رولنگ شیلڈ اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کو مسلسل تیسری بار دی گئی رابطہ کی جانب سے مہمانوں کی خدمت میں یادگار تحفے پیش کئے گئے،واضح رہے کہ اجلاس میں اسکولی طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/KMfop

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے