Breaking News
Home / اہم ترین / طے شدہ تاریخ تک تمام مدرسوں سے متعلق جانکاری آن لائن نہیں، 30 ستمبر تک توسیع

طے شدہ تاریخ تک تمام مدرسوں سے متعلق جانکاری آن لائن نہیں، 30 ستمبر تک توسیع

میرٹھ (ہرپل نیوز،ایجنسی)20 ستمبر۔ اترپردیش حکومت نے صوبے کے سبھی مدرسوں کو پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کے ساتھ سبھی طرح کی جانکاری آن لائن کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔ طے شدہ آخری تاریخ 15 ستمبر تک سبھی مدرسوں کا رجسٹریشن مکمل نہ ہو پانے کی صورت میں اب 30 ستمبر تک تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔ حکومت سے جی او جاری ہونے کے باوجود مختلف اضلاع کے سینکڑوں مدارس اب تک جانکاری اپلوڈ کرنے سے قاصر ہیں ۔ اکیلے میرٹھ ضلع میں اب تک ایسے مدرسوں کی تعداد 26 ہے ۔ مدرسوں سے متعلق تمام جانکاری پورٹل کے ذریعہ آن لائن کرنے کا گزشتہ دنوں یو پی حکومت نے فرمان جاری کیا تھا  ۔ 15 ستمبر تک بڑی تعداد میں مدارس کے پورٹل سے جڑنے کے باوجود متعدد مدارس اب تک جانکاری اپلوڈ کرنے سے قاصر ہیں اور جانکاری کی کمی کے سبب متعدد مدارس نے آدھی ادھوری جانکاری ہی اپلوڈ کی ہے ۔ میرٹھ ضلع میں 147 مدارس اب تک پورٹل پر رجسٹریشن اور جانکاری آن لائن کر چکے ہیں تاہم متعدد مدارس ابھی بھی جانکاری فراہم کرانے سے قاصر ہیں ۔ میرٹھ میں فرضی مدرسوں کا معاملہ پہلے بھی اجاگر ہو چکا ہے ۔ ایسے میں ذمہ دار افسران مانتے ہیں کہ اس طرح کے آن لائن سسٹم سے جہاں فرضی مدرسوں کی کارگزاریوں پر لگام لگے گی وہیں غلط جانکاری فراہم کرانے والے مدارس اور جانکاری اپلوڈ نہ کرنے والے مدرسوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/iuTIQ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے