Breaking News
Home / اہم ترین / عالمی برادری نے کی حلب کے ساتھ اظہاریکجہتی.ایفل ٹاورکی بتیاں گُل کردی گئیں

عالمی برادری نے کی حلب کے ساتھ اظہاریکجہتی.ایفل ٹاورکی بتیاں گُل کردی گئیں

حلب(ایجنسی)15 ڈسمبر:شام کے شہر حلب کے اہلیان کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے واسطے بدھ کی شام پیرس کے ایفل ٹاور کی بتیاں بجھا دی گئیں۔ سنگین نوعیت کے انسانی بحران سے دوچار حلب شہر سے مقامی آبادی کے فرار کا سلسلہ جاری ہے۔پیرس کی میئر آن ایڈال جو کا کہنا ہے کہ ایفل ٹاور کے ہزاروں برقی قمقموں کو بجھا دینا دنیا بھر میں معروف ڈھانچے کے حوالے سے ایک علامتی اقدام ہے.. جس کا مقصد ایک مرتبہ پھر سے عالمی برادری کو اس جانب متوجہ کرنا ہے کہ حلب کی آبادی کو بچانے کے لیے تیزی سے متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب ایفل ٹاور میں کام کرنے والے کارکنان کی ہڑتال کے باعث مشہورِ زمانہ ٹاور کو بدھ کے روز دن کے اوقات میں بند کر دیا گیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/IBXIO

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے