Breaking News
Home / اہم ترین / غلط گیس دینے سے مریضوں کی موت کے ذمہ دار یوگی دیں استعفی: کانگریس

غلط گیس دینے سے مریضوں کی موت کے ذمہ دار یوگی دیں استعفی: کانگریس

نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی) 5 اکتوبر۔ کانگریس نے اترپردیش کے شہر وارانسی میں سندرلال اسپتال میں انیستھیسیا کی جگہ انڈسٹری گیس دینے سے 14مریضوں کی موت کے لئے ریاستی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آج وزیر صحت کو فورا برخاست کرنے اور وزیر اعلی یوگی آددتیہ ناتھ کے استعفی کا مطالبہ کیا ۔ کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی کے سندرلال اسپتال میں سرجری کے لئے مریضوں کو انیستھیسیا کی جگہ انڈسٹری گیس دی جارہی ہے ۔ اس سے پہلے جون میں اسی طرح سے مریضوں کے ساتھ کھلواڑ کرنے سے اس اسپتال میں 14لوگوں کی موت ہوگئی تھی ۔معاملہ الہ آباد ہائی کورٹ پہنچا تو اس کی جانچ کرائی گئی ۔ ترجمان نے کہا کہ ریاست میں مریضوں کے ساتھ مسلسل کھلواڑ ہورہا ہے ۔گورکھپور میں بچوں کی موت کے بعد ریاستی حکومت کی لاپروائی کا بڑا معاملہ اب وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ میں سامنے آیا ہے ۔ انھوں نے اسے سنگین جرم قراردیتے ہوئے وزیراعلی سے اخلاقی بنیاد پر استعفی دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ریاست کے وزیر صحت کو فورا برخاست کیا جانا چاہئے ۔ ترجمان نے کہا کہ جانچ سے پتہ چلا ہے کہ انڈسٹری گیس کی سپلائی الہ آباد سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ممبر اسمبلی کی کمپنی کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ اسے مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے انھوں نے بی جے پی رکن اسمبلی اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/hfGah

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے