Breaking News
Home / اہم ترین / غیرقانونی باکڑوں اوردوکانوں کے خلاف کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھا نے ڈی سی کو دیا میمورنڈم

غیرقانونی باکڑوں اوردوکانوں کے خلاف کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھا نے ڈی سی کو دیا میمورنڈم

بھٹکل (ہرپل نیوز)1مارچ:سڑک کناروں پر غیر قانو نی باکڑوں اور دوکانوں کے خلاف ضروری اقدامات کا مطا لبہ کرتے ہوئے  کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھا بھٹکل کی طرف سےاسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے ضلع ڈی سی کے نام  ایک میمورنڈم  سونپا گیا۔میمورنڈم میں سواریوں کے گزرنے اور عوامی چہل پہل کے لئے ہورہی دشواریوں کی وجہ سے ان دکانوں کو نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جو دکانیں غیر قانونی زمینوں پر اور فٹ پاتھوں پر لگائی گئی ہے۔میمورنڈم میں ایسی دکانوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کو انجام دئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو فوری طورپر  ان باکڑوں اور دکانوں کو نکال باہر کرتے ہوئے ،سرکاری زمینات کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر  کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھا کے ضلعی صدرکئی ذمہ داران  موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/b9ghy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے