Breaking News
Home / اہم ترین / غیرقانونی قصائی خانے پرپولیس کاچھاپہ ۔جانورضبط ۔باپ بیٹا گرفتار

غیرقانونی قصائی خانے پرپولیس کاچھاپہ ۔جانورضبط ۔باپ بیٹا گرفتار

اڈپی(ہرپل نیوز)26،اکتوبر۔ اڈپی کے کاپ   علاقے میں  تین دن کے دوران دوسری بار غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مار کر پولیس نے  6جانوروں کو اپنی تحویل میں لیا اور   وہاں کام کر نے والے با پ بیٹے کو گرفتار کیا ۔ذرائع کے  مطابق مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر  پولیس نے ایک عرصے سے قصائی خانے کے طور پر چلائے جا رہے ایک مقام پر چھاپہ مارکارروائی انجام دی ۔  ملزمین نے گرفتاری کے ڈر سے چھپنے کی کوشش جنھیں  خاتون پولیس اہلکاروں کی مدد سے  گھر سےبر آمد کیا گیا ۔کارروائی کے دوران  پولیس نے  جانورو ں کی نقل وحمل کے  لئے استعمال ہونے والی گاڑی  اور دیگر استعمال میں آنے والے ضروری آلات کو بھی ضبط کیا ہے ۔ تمام جانور ادیاور کے گؤ شالہ میں بھیجے گئے ہیں ۔ کاپ پولیس معاملہ درج کرکے تحقیقات  کر رہی ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/njFvH

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے