Breaking News
Home / اہم ترین / فلپائن میں باکسنگ مقابلے کے دوران دھماکہ، 33 زخمی

فلپائن میں باکسنگ مقابلے کے دوران دھماکہ، 33 زخمی

منیلا۔  فلپائن کے لیتے صوبے میں کل ایک مکے بازی مقابلہ کے دوران دھماکے میں 33 افراد زخمی ہو گئے۔ فلپائن میں گزشتہ ایک ہفتے کے اندر اندر کسی عوامی مقام پر دھماکے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک سیل فون کے ذریعہ یہ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب ایک شاپنگ مال کے باہر شوقیہ باکسنگ کا مقابلہ چل رہا تھا۔ واقعہ میں 33 افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کو انجام دینے والے مشتبہ افراد کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے ذمہ داری لی ہے۔ اس سے پہلے کرسمس کے موقع پر فلپائن کے جنوبی جزیرے مدناو میں ایک کیتھولک چرچ کے باہر دستی بم دھماکے سے 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے کہا کہ ان دونوں دھماکوں کے تار کسی کی طرف منسلک ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/N4Wqk

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے