Breaking News
Home / اہم ترین / فکروخبر کے قیام کے پانچ سال کی تکمیل پر پروگرام کا انعقاد ۔ پانچ نئے پروگراموں کا بھی کیا گیا اعلان ۔ نئے ویب سائٹ کی رونمائی

فکروخبر کے قیام کے پانچ سال کی تکمیل پر پروگرام کا انعقاد ۔ پانچ نئے پروگراموں کا بھی کیا گیا اعلان ۔ نئے ویب سائٹ کی رونمائی

بھٹکل(ہر پل نیوز)21ستمبر :بھٹکل کے معروف ویب سائٹ  فکر و خبر نے اپنے قیام کے پانچ سال کی تکمیل پر  مولانا ابولحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی میں  ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا  جس  میں  فکرو خبر کے ایڈیٹر ان چیف  مولانا سید ہاشم ندوی نے ویب سائٹ کا تعارف کیا ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ  ویب سائٹ کو دعوتی مقاصد کے لئے  شروع کیا گیا تھا اور اس کے اثرات نظر آنے لگے ہیں۔  فکرو خبر کے ایڈیٹر ان چیف  مولانا سید ہاشم ندوی نے کہاکہ فکراہم ہے اورخبرضمنی چیز اسی لئے  فکر و خبرنے ہمیشہ  دعوتی میدان میں ہونے والے فائدوں کو پیش نظر رکھا ہے ۔ اجلاس میں  فکر وخبر کے پانچ نئے پروگراموں کا اعلان کیا گیا جس میں ۔ آپ کی قیادت آپ کے حوالے ، ناموں کا حسن انتخاب ، ،آج کی مصروفیات ، آج کا دن تاریخ کے آئینے میں وغیرہ بطور خاص شامل ہیں ۔  اس سے پہلے فکر و خبر نے سچی بات نام سے جس پروگرام کا آغاز کیا تھا اس کے انگریزی ورزن وائس آف ٹرتھ  کے بھی اجراء کا اعلان کیا گیا ۔ مولانا ہاشم نظام ندوی نے کہا کہ فکر و خبر کے درس قران اور صدائے حراء جیسے پروگراموں کا کا بھی اچھا ریسپانس مل رہا ہے اور فقہ شافعی گروپ  سے استفادہ کر نے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اجلا میں فکر وخبر ویب سائٹ کے نئے ڈیزائن کی بھی رونمائی کی گئی ۔ اجلاس میں فکر و خبر کے صدر مولانا الیاس ندوی نے فکر وخبر کی بڑھتی مقبولیت اور دعوتی مقاصد کے لئے اس کے استعما ل پر مبارکباد دی ۔  پروگرام میں فکر وخبر کے حلقہ سے جڑے ہوئے لوگ اور علمائے کرام نےشرکت کی ۔مولوی عبد الاحد ندوی نے نظامت کی ۔ آذان مغرب پر پروگرام اختتام کو پہنچا۔  اجلاس میں بھٹکل کے مختلف مرکزی اداروں کے ذمہ داران میں عبد الرحیم جوکاکو، صدیق اسمعیل ،  مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی ،محتشم جان عبد الرحمن ، عنایت اللہ شاہ بندری وغیرہ  موجود تھے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Ojszo

Check Also

جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب کی والدہ فاطمہ نفس سمیت 35 افراد حراست میں،تاہم بعد میں رہا

Share this on WhatsApp نئی دہلی(ہرپل نیوز،ایجنسی)17۔اکتوبر۔ گزشتہ ایک سال سے لاپتہ جواہر لال نہرو …

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے